پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت 2 ہزار 652 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Leave a Reply