بھارت کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔ ہنی سنگھ نے طویل عرصے تک انڈسٹری سے دوری اختیار کی تھی اور گزشتہ سال کم بیک کیا تھا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں
۔
ہنی سنگھ نے عاطف اسلم سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کی اور اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ تصویر کے ساتھ ہنی سنگھ نے لکھا “بارڈرلیس برادرز اور مارچ بورن برادرز”۔ ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور کچھ نے دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس تصویر نے پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply