راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو سیاسی طور پر مجبور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنے ورکرز کو متحرک کرنے کے لیے رابطہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ تخت لاہور میں حصہ داری کے لیے دباؤ بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ورکرز کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کنونشنز کے دوران کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ پارٹی کی سمت واضح کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، حالیہ دنوں میں مرکز میں پاور شیئرنگ ایشوز پر پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اتفاق رائے کے باوجود، شیخوپوہ ورکرز کنونشن میں صوبائی رہنماؤں کی تقاریر نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں الگ الگ مؤقف اپنانے جا رہی ہے۔
اس حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ پنجاب میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور سیاسی طور پر اپنے موقف کو مضبوط کرے، جس سے پارٹی کی صوبے میں مزید گرفت مضبوط ہو سکے۔

Leave a Reply