Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جدوجہد کو تسلیم کیا۔

الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی، جبکہ محسن نقوی نے دہشتگردی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مل کر لائحہ عمل تشکیل دینا ضروری ہے۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی کو قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک کے اندر کوئی غیر قانونی سرگرمی نہ ہو۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہونے پر شکریہ ادا کیا، اور پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *