شمالی افریقا کے ملک چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں بدھ کے روز صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، مسلح افراد نے تقریباً پونے 8 بجے مقامی وقت کے مطابق صدارتی محل کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو قابو کر لیا۔ اس واقعے میں 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ حملے کے بعد صورتحال قابو میں ہے اور ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

Leave a Reply