Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاور پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 ملازمین شدید زخمی ہوئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے، جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا۔ اس دوران اسرائیلی عوام نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور تل ابیب کی سڑکیں بند کر دیں۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کی بات کی اور کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہو سکا تو مستقبل کی امریکی انتظامیہ اسے آگے بڑھائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *