انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں، جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کی گئیں اور 5 کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور کی گئیں اور 5 کی مسترد ہوئیں۔ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانتیں منظور ہوئیں، اور ایک کی ضمانت مسترد کی گئی۔
تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، جبکہ 5 کی درخواستیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور کی گئیں، اور 5 کی درخواستیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور کی گئیں، اور 3 کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔
تمام ملزمان کی ضمانتیں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

Leave a Reply