محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ شمال مشرقی پنجاب میں سردی کی شدت درمیانی سے شدید رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply