Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب، یو اے ای، چین اور دیگر ممالک سے 258 پاکستانیوں کی بے دخلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب، یو اے ای، چین اور دیگر ممالک سے 258 پاکستانیوں کی بے دخلی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور دیگر ممالک سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے 232 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں 7 بھکاری بھی شامل ہیں، جبکہ 21 پاکستانیوں کو دیگر ممالک سے بھی بے دخل کیا گیا۔ ان ممالک میں چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا شامل ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ان ڈی پورٹیز میں ایک پاکستانی کی شہریت مشکوک پائی گئی جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ، بغیر پرمٹ حج کرنے والے 2 افراد کو سزا دی گئی اور 4 پاکستانیوں کو عمرے کے دوران زائد المیعاد قیام پر وطن واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب میں 27 پاکستانیوں کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر پکڑا گیا، جب کہ 16 افراد کو ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 21 پاکستانیوں میں 4 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 16 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *