کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور واردات کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق، گھگھر پھاٹک کے قریب ایک اسٹور میں لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 45 سالہ شہری عارف جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شہری کی موت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر سڑک بلاک کر دی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس سے فوری کارروائی کی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب نارتھ کراچی سے ایک بچے کے اغوا کی اطلاع بھی ملی ہے۔ صارم نامی بچے کے والد کو پنجاب اور بلوچستان کے نمبروں سے بھتے کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply