کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر توانائی ناصر شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ڈی جی اسد ضامن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں زراعت، ماہی گیری اور الیکٹرانک وہیکل چارجنگ شامل ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زراعت کے شعبے میں ان منصوبوں کی بدولت چاول، آلو، کیلے، کینو، آم، امرود، اور کھجور سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ممکن ہوگا۔ماہی گیری کی صنعت کے حوالے سے بتایا گیا کہ پیکجنگ اور پراسیسنگ کے جدید منصوبوں سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔اجلاس میں الیکٹرانک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کے عالمی معیاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جو سندھ میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت صحت سے لے کر انفراسٹرکچر تک پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں یہ منصوبے ملک میں معاشی انقلاب کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا کامیاب ماڈل پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 1993 میں دیے گئے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وژن کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔
کراچی: بلاول بھٹو زرداری کی زیر سربراہی سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کا جائزہ اجلاس

Leave a Reply