Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانچ کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانچ کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ڈویژن کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کی دس ٹاپر طالبات کو وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو طلبہ کی جانب سے جوش و خروش کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے قومی ترانہ، ملی نغمہ، نعت اور تلاوت قرآن مجید پیش کرنے والے طلبہ کو شاباش دی اور اظہار شفقت کیا۔ انہوں نے کلام اقبال پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بھی بنائی، جس پر “جوانوں کو پیرو کا استاد کر دے” مصرعے کو پڑھنے پر طلبہ کی جانب سے خوب تالیاں بجائی گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس میں پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کی طالبات علینہ اور نایاب فاطمہ نے اپنی تعلیمی داستان سنائی، جس پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ علینہ سعید نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو طلبہ کا محسن قرار دیا، جبکہ نایاب فاطمہ نے اپنی کینسر کی مریضہ والدہ کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعلیٰ نے بچی کو گلے لگا کر پیار کیا اور والدہ کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔کمسن بچے نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ اسٹیج پر سیلفی بنائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی کو روک کر طالبات کو پاس بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ نے فرداً فرداً خود جا کر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ فائن آرٹس کے طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ان کا پورٹریٹ پیش کیا، جبکہ طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو صنف اول قرار دیتے ہوئے ان کی تصویر پیش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن کے 1947 طلبہ کو 8 کروڑ 98 لاکھ روپے کے سکالرشپس دیے جائیں گے۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے 1276 طلبہ کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے اور کالجز کے 481 طلبہ کو ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کے سکالرشپس ملیں گے۔ اس کے علاوہ، معیاری نجی اداروں کے 112 طلبہ اور میڈیکل کالجز کے 78 طلبہ کو بھی سکالرشپ ملیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *