Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیرخزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نکئی ایشیا سے ایک انٹرویو میں، وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک ایک ابتدائی پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے جس کی مالیت تقریباً 200 سے 250 ملین ڈالرز کے درمیان ہوگی۔محمد اورنگ زیب نے امید ظاہر کی کہ پاکستان IMF کی شرائط کے مطابق اصلاحات کر کے جلد ہی “بی” درجہ بندی تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ایک اقتصادی اور جغرافیائی حکمت عملی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت غیر ملکی باشندوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے، خاص طور پر چینی شہریوں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب 25ویں IMF پروگرام میں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو برآمدات پر مبنی ترقی کے ماڈل کو مضبوطی سے قائم کرنے، زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹ میں واپس آنے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *