Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
15 آئی پی پیز کے جائزہ کی منظوری، 900 ارب روپے کی بچت ہوگی: اویس لغاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

15 آئی پی پیز کے جائزہ کی منظوری، 900 ارب روپے کی بچت ہوگی: اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا کہ کابینہ نے 15 آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے کنٹریکٹس کو ریویو کرنے کی منظوری دی ہے جس سے 900 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، اور عوام کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے نومبر تک سرکلر ڈیٹ میں ملک میں 360 یا 368 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، تاہم اب صرف پانچ مہینوں میں نہ صرف 368 ارب روپے بچائے گئے بلکہ سرکلر ڈیٹ میں 12 ارب روپے کی کمی بھی آئی ہے۔اویس احمد لغاری نے مزید بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ سال 5 مہینوں میں 223 ارب روپے کا نقصان کیا تھا، لیکن اس سال اس نقصان میں 53 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *