Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیف علی خان پر گھر میںگھس کر چاقو سے حملہ ‘شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیف علی خان پر گھر میںگھس کر چاقو سے حملہ ‘شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل

ممبئی: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں اپنےگھر میں گھسنے والے شخص کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے، اداکار نے دراندازی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، چھوٹے نواب کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا جسے اداکار نے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم ان پر چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں۔اداکار کے گھر میں دراندازی کرنے والے شخص کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور ان کے گھر میں گھسنے والے شخص کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بعد ازاں حملہ آور نے سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔ممبئی پولیس سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سیف علی خان کی ٹیم نے واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی تھی، فی الحال وہ اسپتال میں سرجری کے مراحل سے گزر رہے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں، یہ پولیس کیس ہے، ہم آپ کو صورتحال سے باخبر رکھیں گے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *