Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں:مومل شیخ کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں:مومل شیخ کا دعویٰ

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے سپرسٹار ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قراردینے کا دعویٰ کیا ہے۔حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا کہ ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں، ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔مومل نے بتایا کہ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہیں لیکن ماہرہ کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں، ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی ہوتی ہے۔ماہرہ اور مومل کی دوستی ان کے کیریئر سے بالکل الگ ہے، مومل نے وضاحت کی کہ یہ دوستی انڈسٹری سے ہٹ کر ہے، ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں اور ہم سب اکٹھے گھومتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *