Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کاعالمی گروپ کی جانب سے آئی ٹی کابنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کاخیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کاعالمی گروپ کی جانب سے آئی ٹی کابنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کاخیرمقدم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت اقتصادی اشاریے حالیہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروبار کے سازگار ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔آج اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ JOEINIG کی قیادت میں MENZIES-AVIATION کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد قومی ترقی کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے MENZIES-AVIATION کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ اور سروس ڈیسک قائم کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *