Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ویسٹ انڈیز سریز اہم‘بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ویسٹ انڈیز سریز اہم‘بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

ملتان: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ مزید ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہتے ہیں، فارمیٹ مختلف ہے، ٹیسٹ میچز میں وقفے کے باعث مختلف چیلنجز آتے ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ انفرادی اور مجموعی طور پر وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ہم بہت سارے میچز قریب آ کر ہارے ہیں، ہماری ٹیم کو ایسے میچز کو جیتنا ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے ٹیسٹ میچ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے فاسٹ اور اسپن باؤلرز کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیموں کے لیے زیر غور نئے سسٹم ( دو طبقاتی فارمیٹ) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے فیصلہ کرنا پالیسی بنانے والوں کا کام ہے لیکن بطور کھلاڑی ہماری خواہش ہے کہ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں، فارمیٹ مخلتف ہے، ٹیسٹ میچز میں وقفے کے باعث مختلف چیلنجز آتے ہیں۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کے ختم ہونے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل (17 جنوری) سے ملتان میں شروع ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *