Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘مختلف وزارتوں کیلئے2ارب روپے سے زائدکی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘مختلف وزارتوں کیلئے2ارب روپے سے زائدکی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مختلف وزارتوں کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ای سی سی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے 910 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
پاکستان اسٹیل ملز کے لیے مالی سال 2024-25 کے متوقع خالص تنخواہ کے 935.78 ملین روپے کی ادائیگی کی اجازت دی گئی، جو 3.5 ارب روپے کی منظور شدہ بجٹ مختص رقم سے ماہانہ بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔پاکستان ایئر فورس اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی آپریشنل کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے 90.275 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ فرنٹیئر کور کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 941.400 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر متعلقہ آئرن اور اسٹیل فلیٹ پروڈکٹس پر ڈیوٹیز کی مدت میں 31 مارچ 2025 تک توسیع کی منظوری دی، تاہم واضح کیا کہ مزید توسیع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کے ذریعے بینک گارنٹی کی واپسی کے حوالے سے، ای سی سی نے 7 اکتوبر 2023 کو عائد بینک گارنٹی کو انشورنس گارنٹی کے ذریعے تبدیل کرنے کی منظوری دی، جو افغانستان-پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت ڈائی امونیم فاسفیٹ کی درآمد کے لیے تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *