Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: آج 17 جنوری خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن ۔آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد، جن میں ان کا سرغنہ عابداللہ عرف توراب بھی شامل تھا، ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل جیسے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔سیکورٹی فورسز علاقے میں کسی بھی باقی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *