راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا تو حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو جائیں گے۔راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل کے کمرہ عدالت میں خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔ “آج میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔”شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا کہ وہ سیاست کے تمام رول سمجھتے ہیں اور اللہ بہت بڑا ہے، وہ ہی ہماری مدد کرے گا۔ میں نے عمران خان کو جواب دیا کہ ہائی کورٹ سے جلد ریلیف ملے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل کے فیصلے کے حوالے سے عمران خان بالکل پریشان نہیں ہیں اور وہ بد دل نہیں ہیں۔مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات ناکام ہو جائیں گے:شیخ رشید

Leave a Reply