Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید گواہ کا بیان قلم بند، سماعت 22 جنوری تک ملتوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید گواہ کا بیان قلم بند، سماعت 22 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید ایک گواہ اے ایس آئی نور کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں نامزد ملزمان شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت اے ایس آئی نور نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ڈنڈے، لائٹر، ماچس اور جھنڈے عدالت میں پیش کیے۔ مقدمے میں استغاثہ کے مجموعی طور پر پانچ گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملی، جبکہ ان کی جانب سے دی گئی وکلا کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔ عدالت نے وکیل کو حکم دیا کہ وہ پہلے تحریری جواب جمع کرائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *