راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایران کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی غرض سے ہوئی، جس سے نہ صرف دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کی امید ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Leave a Reply