Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا روز، 90 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا روز، 90 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے پہنچ گئے

غزہ: اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 90 فلسطینی قیدیوں نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے روز مغربی کنارے کا سفر کیا۔ یہ قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں 69 خواتین اور 21 کم عمر لڑکے شامل ہیں، جن کا تعلق مغربی کنارے اور بیت المقدس سے ہے۔حماس نے گزشتہ روز 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کیا تھا، جن کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی۔ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتے پر محیط ہے، جس میں حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، اور بدلے میں تقریباً 1900 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔اتوار کے روز، امدادی سامان سے لدے 630 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جس سے متاثرہ علاقے کو کچھ ریلیف ملا۔ حماس نے 25 جنوری کو مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، تاہم اس کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی۔غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پورا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور 23 لاکھ کی آبادی انسانی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ ادویات، خوراک اور دیگر ضروریات کی کمی ہے۔ جنگ میں 46 ہزار 913 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *