ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پیر کے روز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپسی پر مبارکباد دی ہےٹرمپ آج کے حلف برداری کی تقریب کے بعد باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔پیوٹن نے روسی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا، “ہم نے نومنتخب امریکی صدر اور ان کی ٹیم کے اراکین کے بیانات سنے ہیں، جن میں روس کے ساتھ براہ راست رابطوں کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، جو کہ ہماری غلطی کے بغیر پچھلی انتظامیہ کے ذریعے منقطع ہو گئے تھے۔”انہوں نے مزید کہا، “ہم ان کے اس بیان کو بھی سنتے ہیں جس میں انہوں نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یقیناً ہم ایسے جذبے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ماسکو کی تیاری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ تنازعہ کی جڑ وجوہات کا خاتمہ کیا جائے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے حل کا مقصد طویل المدتی امن کی طرف ہونا چاہیے، جو “اس علاقے میں بسنے والے تمام لوگوں اور قوموں کے جائز مفادات کا احترام کرنے پر مبنی ہو۔”

Leave a Reply