Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پرحکومت نے جواب تیار‘9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تجویز مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پرحکومت نے جواب تیار‘9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تجویز مسترد

اسلام آباد:حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر جواب تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب ترتیب دیا ہے، جس میں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ جواب میں وضاحت کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن صرف ان معاملات پر تشکیل دیا جاتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں۔ چونکہ 9 مئی کے مقدمات پہلے ہی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں، اس لیے ان پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جا سکتا۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کے لاپتہ افراد اور گرفتار شدگان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک گرفتار افراد کے نام اور تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں، رہائی کے لیے کوئی عملی اقدام ممکن نہیں۔ تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق مبینہ ہلاکتوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی یہ تحریری جواب آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو پیش کرے گی۔ اسپیکر کے جواب موصول ہونے کے بعد مذاکرات کے چوتھے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے اور موجودہ مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کے لیے اہم ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *