اسلام آباد: وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ وزارت خارجہ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں تقریباً 23 ہزار 456 پاکستانی شہری قید ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد خلیجی ممالک میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب میں سب سے زیادہ 12 ہزار 156 پاکستانی شہری قید ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 5 ہزار 292 پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں۔ دیگر ممالک میں بھی پاکستانی قیدیوں کی تعداد قابل ذکر ہے، جن میں یونان میں 811 اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔وزارت خارجہ نے سینیٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید بتایا کہ وہ تمام مشنز اور ذیلی مشنز سے گزشتہ 10 سالہ اعداد و شمار حاصل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات مرتب کی جا سکیں۔وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی قانونی معاونت کے لیے متعلقہ مشنز بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اقدام ان قیدیوں کی رہائی اور ان کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہے۔
دنیا بھر کی جیلوں میں 23 ہزار سے زائد پاکستانی قید: سینیٹ میں تفصیلات پیش

Leave a Reply