پشاور: لوئر کرم کے علاقے بگن اور اس کے مضافات میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، اور بگن جانے والے تمام راستوں پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں، اور قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی اس سلسلے میں جاری ہے۔ کمشنر کوہاٹ نے وضاحت کی ہے کہ یہ کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ صرف شرپسند عناصر کے خلاف کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب بگن متاثرین کا مندوری کے مقام پر دھرنا بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرم سے اب تک کوئی متاثرین کیمپوں میں نہیں پہنچے ہیں۔ ٹل انٹری پوائنٹ پر عملہ اور تمام محکمے الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق محمد خواجہ کے مقام پر کیمپ قائم کرنے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، جبکہ ٹل میں 3 سرکاری عمارتیں بھی متاثرین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرم سے آنے والے تقریباً 20 خاندان رشتہ داروں کے پاس جا چکے ہیں۔
لوئر کرم میں شرپسندوں کے خلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری

Leave a Reply