پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کر کے نیا محاذ کھول دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی۔ تاہم، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا وفد افغانستان بھیجیں گے اور صوبہ اپنا جرگہ کابل بھیجے گا۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ انہوں نے صوبے میں مشاورت مکمل کر لی ہے اور دو ہفتے میں وفد کابل روانہ ہوگا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان ہماری بات مانے گا تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے، اور وہ انشا اللہ جلد اس مسئلے کا حل نکال کر عوام کے سامنے رکھیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ وہ کسی کے غلام یا نوکر نہیں ہیں، اور کئی بار افغانستان سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہاں کی قیادت کو اس کا احساس نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کے پی کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اب کے پی حکومت براہ راست افغانستان سے بات کرے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان

Leave a Reply