Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: ملک میں خشک سالی کے خطرات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں نہیں ہوئیں۔ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک ملک بھر میں 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، جن میں سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 42 فیصد کم بارشیں دیکھنے کو ملیں، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولپور اور فیصل آباد میں بھی خشک سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے اضلاع جیسے کراچی، بدین، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں خشک سالی کا سامنا ہے، جبکہ بلوچستان میں لسبیلہ، پنجگور، خیرپور اور دالبدین سمیت کئی ملحقہ علاقوں میں بھی بارشوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، آنے والے دنوں میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *