Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان خطے کا اہم ملک ، تبدیلی ہمیں جمہوریت کے ذریعے لانی ہے: عارف علوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان خطے کا اہم ملک ، تبدیلی ہمیں جمہوریت کے ذریعے لانی ہے: عارف علوی

کراچی: سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے معاملات خود ٹھیک کرنے ہوں گے، اور عالمی سطح پر بھی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے ٹرمپ نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت کی مخالفت کی تھی۔عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کا ایک بہت اہم ملک ہے اور ہمیں تبدیلی جمہوریت کے ذریعے لانی ہے۔ تاہم، معیشت اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی ہے، اور مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے جو خواب دکھائے گئے تھے، وہ بھی پورے نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک کی غربت میں اضافہ ہو چکا ہے اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ملک کو رجیم چینج کے نتیجے میں 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے اور جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اپنے فیصلے کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے، اور اس کے اختیارات محدود ہو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *