Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی کابینہ کا اجلاس: اہم فیصلے اور اقدامات‘ 86 غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس میں 2 سال کی توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی کابینہ کا اجلاس: اہم فیصلے اور اقدامات‘ 86 غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس میں 2 سال کی توسیع

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں اہم قومی امور پر فیصلے کیے گئے۔ بیرون ملک پائلٹس کے لائسنس کی توثیق: کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے 86 غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں 2 سال کی توسیع اور 2025 میں نئے پائلٹس کی فارن ویلیڈیشن کے لیے 3 سال کی توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کووڈ اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے ایئرلائنز کو غیر ملکی پائلٹس کی خدمات لینا پڑیں۔
توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی:
وزیراعظم نے توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت کے لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تاکہ نئے قانون کی تشکیل پر نظرثانی کی جا سکے۔
قوانین اور تعیناتیاں:
کابینہ نے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے قوائد و ضوابط کی منظوری دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اپیلیٹ ٹریبیونل کے ممبر فنانس کے طور پر ڈاکٹر عمار حبیب خان کی تعیناتی بھی منظور کی گئی۔
PECA 2016 کی ذمہ داری کی منتقلی:
وفاقی کابینہ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے:
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 جنوری 2025 اور 17 جنوری 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعمیر نو:
وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی اور مستحقین تک ریلیف پیکج مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو مؤثر اور شفاف بنانے پر زور دیا اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت کی مانیٹرنگ کے لیے ہدایات جاری کیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *