لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محمد مرزائی کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محمد مرزائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور انہوں نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
پاک ایران تعلقات کو تجارتی تعلقات میں بدلنا ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Leave a Reply