لاہور: چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 6 بسیں کل لاہور پہنچ جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ 15 فروری تک لاہور کی سڑکوں پر یہ الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی اور ان کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔پہلے فیز میں 27 الیکٹرک بسیں ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلائی جائیں گی، جن میں لاہور میں مزید 500 سے زائد بسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں کامیابی سے آپریشنل ہیں اور ہزاروں شہری ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Reply