Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء کر دیا ہے، جس کے تحت 84 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس سکیم کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔”آسان کاروبار فنانس سکیم” کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ قرضے 3 سے 5 سال کی مدت کے لیے دیے جائیں گے، تاکہ کاروباری افراد اور نوجوان نئے کاروباری منصوبے شروع کر سکیں یا موجودہ کاروبار کو وسعت دے سکیں۔اس سکیم کے لیے درخواست دینے کا عمل انتہائی آسان رکھا گیا ہے، اور درخواستیں ویب پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست دہندگان کو قرضے کے حوالے سے تمام معلومات اور رہنمائی ویب پورٹل پر دستیاب ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہر نوجوان “آسان کاروبار سکیم” کے ذریعے معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیم معیشت میں بہتری، برآمدات میں اضافے اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو خودمختار بنائے گا بلکہ صوبے میں کاروباری ماحول کو بھی فروغ دے گا۔”آسان کاروبار پروگرام” پنجاب حکومت کی جانب سے معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ایک بڑی کاوش ہے، جو نئے مواقع پیدا کرنے اور عوام کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *