Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولیوخاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر مختار بھرتھ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولیوخاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر مختار بھرتھ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پولیو وائرس سے مکمل نجات دلانے کے لیے پُرعزم ہے،انسداد پولیو کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پولیو کی موجودہ صورتحال سے متعلق ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی حمایت سے ای پی آئی پروگرام کو مضبوط کیا جا رہا ہے ، کے پی، کراچی، پشاور اور کوئٹہ بلاک میں پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے ، غذائیت، صحت اور صفائی کے حالات میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔پاک اور افغان سرحدی اضلاع میں ویکسین مہم پر دونوں ممالک باہمی تعاون سےکام کر رہے ہیں۔اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *