اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نذر عباس نے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کو اس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ اور فریقین کا وقت اور وسائل ضائع ہوئے۔ یہ اقدام نہ صرف سپریم کورٹ کے عمل کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے فریقین کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔واضح رہے کہ اس فیصلے کے ساتھ ہی آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کے کیس کے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو ایک خط لکھا تھا۔ اس خط میں بینچز کے اختیارات پر بات کی گئی اور اس بات کا ذکر کیا گیا کہ یہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا

Leave a Reply