Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

الاباما:امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد ریاستوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، امریکی ریاست الاباما میں 6 انچ تک برف پڑنے سے برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔فلوریڈا میں ریکارڈ 4 انچ برفباری ہوئی، طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، ٹیکساس میں 4 انچ برفباری ہوئی ہے، 8 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ریاست لوویزیانا میں 10 انچ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔خراب موسم کی وجہ سے دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکا میں 3 کروڑ سے زائد شہریوں کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *