Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کینسر کی بیماری سے دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا، حنا خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کینسر کی بیماری سے دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا، حنا خان

نیودہلی: بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان جوکہ ان دنوں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، یہ بیماری انکے کیرئیرپر کس طرح اثر انداز ہوئی اداکارہ نے بآلاخر لب کشائی کردی۔ایک انٹرویو میں حنا خان نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کے کام پر گہرا اثر ڈالا اور خراب صحت کے باعث انہیں دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔کچھ پروجیکٹس تھے جن پر میں کام شروع کرنے والی تھی، لیکن باہمی مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو دو تین مہینے میں ٹھیک ہو جائے اس میں ایک سال یا ڈیڑھ سال بھی لگ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس ڈیڈ لائنز ہوتی ہیں اس لیے انہیں مجھے ان پراجیکٹس کو مسترد کرنا پڑا حالانکہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا، ٹھیک ہونا اہم تھا شروع میں یہ سب مجھے متاثر کرتا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *