Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپوزیشن نافرمانی کی تحریک چلائے، ہماری حکمت عملی بھی طے ہے: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپوزیشن نافرمانی کی تحریک چلائے، ہماری حکمت عملی بھی طے ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سول نافرمانی تحریک شروع کرے تو حکومت کی حکمت عملی پہلے سے طے شدہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے پیغام کا جواب دیا کہ مذاکرات ختم کرنے کی بات خود بیرسٹر گوہر نے کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شکریہ کہ بیرسٹر گوہر نے ہمیں ٹویٹر پر یاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر خود کہہ رہے ہیں کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات نہیں ہوں گے، جبکہ میں نے مذاکرات ختم کرنے کی بات نہیں کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پہلے ایک بات کرتے ہیں اور بعد میں دوسری بات کرنے لگتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپوزیشن اگر سول نافرمانی تحریک شروع کرے گی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سول نافرمانی تحریک ناکام ہوئی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنی رقوم ملک میں بھجوانا جاری رکھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکام حکمت عملی پر غور کرے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو ماضی کے واقعات کو بھی شامل کیا جائے، جیسے 35 پنکچر، دھرنے اور 9 مئی کے واقعات۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے کئی لوگوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کے خلاف کیسز جاری ہیں، جبکہ کچھ کو سزائیں بھی دی جا چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے یوٹیوبرز ہر رات جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *