واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، محسن نقوی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے 47 ویں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس کے ارکان تھامس رچرڈ سوزی اور جیک برگمین سے ملاقات کی، جنہوں نے پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے امریکی ارکان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے رکن سوزی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا اور جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اجلاس میں 30 اپریل کو واشنگٹن میں پاکستان کاکس کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، محسن نقوی

Leave a Reply