Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بالی ووڈ سٹار سیف علی کو رکشہ پر ہسپتال پہنچانے والے ڈرائیور کو نقد انعام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بالی ووڈ سٹار سیف علی کو رکشہ پر ہسپتال پہنچانے والے ڈرائیور کو نقد انعام

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹارسیف علی خان کو چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو نقد انعام دیا گیا۔16 جنوری کی رات، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ممبئی کے باندرا علاقے میں اپنے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا۔سیف علی خان نے اس حملے کے دوران مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں 6 زخم آئے تھے جن میں سے دو زخم گہرے تھے اور ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔سیف علی خان کو زخمی حالت میں ان کے بیٹے تیمور علی خان نے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے اسپتال پہنچایا۔رکشہ ڈرائیور، بھجن سنگھ رانا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ رات کے وقت جب وہ اپنے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے، ایک خاتون نے ان سے رکشہ روکا اور بعد میں انہوں نے سیف علی خان کو خون آلود حالت میں رکشے میں بٹھایا۔ سیف علی خان نے ان سے کہا کہ وہ انہیں لیلاوتی اسپتال لے جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *