Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بہتر حکومتی اقدامات‘ حج اخرجات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں مزید کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بہتر حکومتی اقدامات‘ حج اخرجات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں مزید کمی

اسلام آباد:بہتر حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہو گئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پرحج اخراجات کا 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، وزارت مذہبی امور نے ابتدائی تخمینے کی بنیاد پر ہی حج درخواستیں وصول کیں۔سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کیا گیا ہے، اس تخمینے کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ روپے فی کس ہوگی۔ذرائع کے مطابق تمام عازمین حج کو منیٰ میں روم کولر کی جگہ اب ایئرکنڈیشن کی سہولت ملے گی، کپڑے کے خیمے کی جگہ جیسم بورڈ اور میٹرس کی جگہ صوفہ کم بیڈ کی سہولت حاصل ہو گی۔اس سال منیٰ میں عازمین حج کے لیے شیلف کی سہولت بھی حج پیکج میں شامل ہے، سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد ہوٹل کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ہوٹل کے ڈبل بیڈ کے اضافی چارجز 74 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں، ڈبل بیڈ کے 2 لاکھ 59 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 85 ہزار روپے لئے جائیں گے جبکہ ٹرپل بیڈ کے اضافی چارجز بھی ساڑھے 86 ہزار سے کم ہوکر 63 ہزار ہو گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *