Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مذکرات ختم کرنے ہیں تو لکھ کر دیں‘عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو جواب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مذکرات ختم کرنے ہیں تو لکھ کر دیں‘عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو جواب

اسلام آباد:پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے،ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات کا عمل پی ٹی آئی کی خواہش پر شروع ہوا تھا ،مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی نے 5دسمبر کو کمیٹی قائم کی تھی ،مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی کی فتوحات کی بہت کوشش ہو چکی تھیں۔مذاکرات سے پہلے 9مئی اور 25نومبر بھی ہو چکا تھا،16جنوری کی میٹنگ میں پی ٹی آئی مذاکرات میں تحریری مطالبات لائی ،پی ٹی آئی کو تحریری مطالبات لانے میں 6ہفتے لگے۔یہ ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ 7دن میں تمام نقاط پر جواب دے دیں ،ہم نے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا اور اس پر کمیٹی بیٹھی ،آج جو انہوں نے کہا ہے وہ افسوسناک ہے۔جو ہمیں چور ڈاکو کہتے تھے وہ ہم سے ہاتھ ملانے پر تیار ہو گئی تھی ، سمجھ نہیں آتا 7دن میں ایسا کیا ہو گیا ہے ،ہم نے اعلامیہ میں لکھا تھا کہ 7دن میں حکومتی کمیٹی موقف دے گی۔7ورکنگ ڈے 28جنوری کو مکمل ہوں گے ،ہم 7ورکنگ ڈے کی ڈیڈلائن کیلئے کام کررہےہیں ،ہم اسپیکرکو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلا س بلانے کیلئے 28جنوری کی تاریخ دے چکے ہیں۔اس کی سمجھ نہیں آئی کہ 5دن مزید انتظار کیوں نہیں کر سکتے ،ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں ،سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتےہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات کا عمل صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھایا ،ہم نے بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا بھی نہیں کہا۔اگر پی ٹی آئی فیصلہ کر چکی ہے تو لکھ کر دے دیں کہ مذاکرات ختم کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے تھا کہ جواب کیلئے انتظار کرتی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *