Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے:بلاول بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاکہنا ہے کہ حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے۔ بعض اوقات حکومت خود اپنے لیے مسائل پیدا کردیتی ہے، اس وقت سیاست عوام کے مسائل کی نہیں ہو رہی، حکومت کو مشورہ ہے کہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے فیصلے کریں۔اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا، پیپلزپارٹی مزدوروں کے لیے 3 نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ملک کے مزدوروں کو حقوق دیے گئے، پیپلزپارٹی اور مزدوروں نے اس ملک کو آئین دیا، لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا شہید بینظر بھٹو نے ملک میں پنشن اور کم سے کم اجرت کا نظام متعارف کروایا، مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت چل سکے ۔ بلاول بھٹو کی تقریب کے دوران وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے گئے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں، صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں، مختلف نظام میں وہ سائنٹفک طریقے سے پولنگ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لوگ کیا چاہتے ہیں، اور ان کی خواہشات کے مطابق نظام چلایا جاتا ہے، اور ان کے ملک ترقی بھی کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ آپ جتنا بھی کامیاب ہو جائیں، تاریخ میں ایسے بھی لوگ رہے ہیں کہ جو آدھی دنیا پر رائج کرتے تھے، جیسے ہی ان کی حکومت کا نظام عوام کی مرضی کے بجائے اپنی مرضی پر چلایا جاتا ہے تو نقصان ہو جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *