Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کواسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *