Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خاتون اوّل آصفہ بھٹو کا امراض قلب ہسپتال کا دورہ‘چینی تعاون کو سراہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خاتون اوّل آصفہ بھٹو کا امراض قلب ہسپتال کا دورہ‘چینی تعاون کو سراہا

راولپنڈی: خاتون اول آصفہ بھٹو نے آج آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (AFIC-NIHD) کا دورہ کیا، جہاں انہیں پروفیسر ڈاکٹر پین ژیانگ بن کی سربراہی میں چینی امراض قلب کے ماہرین کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت پیدائشی دل کی بیماریوں اور ساختی دل کی بیماریوں کے لیے جدید طبی طریقہ کار، جو کہ چینی تعاون سے صرف AFIC-NIHD میں پہلی بار پرفارم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور کمانڈنٹ AFIC-NIHD میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین اس طرح کی خدمات کو بلوچستان کے صوبے میں بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹروں کو یہ طریقہ کار انجام دینے کے لیے تربیتی مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون بڑھائے گا۔خاتون اول نے صحت کے شعبے میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر AFIC-NIHD کی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔خاتون اول نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔AFIC-NIHD کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *