Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کر دیا تھا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، امینڈ اور پی بی اے شامل ہیں۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں، اور اس ترمیم کا مسودہ ابھی تک ان کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ اس کے تحت فیک نیوز پر سزا تین سال قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہو گی اور متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *