Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مولانا فضل الرحمٰن‘ اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ‘ آئندہ ملاقات بارے مشاورت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مولانا فضل الرحمٰن‘ اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ‘ آئندہ ملاقات بارے مشاورت

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہو گی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *