Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف لندن وینڈی تھامسن سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف لندن وینڈی تھامسن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی جس میں تعلیمی تعاون اور پاکستانی نوجوانوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہر میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور عالمی سطح پر اپنا نام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی شہری، جنہوں نے یونیورسٹی آف لندن سمیت معیاری بین الاقوامی اداروں سے تعلیم حاصل کی، عالمی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو وظائف اور روزگار کے مواقع کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے کئی پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے۔وینڈی تھامسن نے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی حکومت کی حالیہ کوششوں کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے عزم کی تعریف کی۔ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *